منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 25 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب کل فیصل آباد میں ہو گی

فیصل آباد ( ) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 25 جوڑوں کی سالانہ اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب کل مورخہ 20 دسمبر 2015ء بروز اتوار 1 بجے گلفشاں کالونی، فیصل آباد میں ہوگی۔ ضلعی سیکرٹری اطلاعات غلام محمد قادری کے مطابق تقریب کی صدارت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کریں گے۔ مہمانان گرامی میں صاجنرادہ حامد رضا چیئرمین سنی اتحاد کونسل، مرکزی ناظم ویلفیئر سید امجد علی شاہ، سید ہدایت رسول قادری، ایم پی اے خرم شہزاد، میاں کاشف محمود، حاجی محمد سلیم قادری، حاجی امین القادری، رانارب نوازانجم، راناعبدالرزاق خان، شیخ رشیدقادری، حاجی اشرف قادری، علامہ عزیز الحسن اعوان، میاں تصدق رسول، محمد اسد قادری ہونگے۔ شادیوں کی اجتماعی تقاریب میں اب تک 250 غریب اور بے سہارا بچیاں پیاگھر سدھار چکی ہیں۔ اجتماعی تقریب میں ہر دلہن کو ڈیڑھ لاکھ مالیت کا سامان دیا جاتا ہے اور فی برات 50 مہمانوں کے لیے ضیافت کا وسیع انتظام بھی کیا جاتا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top