فرانس: منہاج القرآن فرانس کے بانی رکن اور درینہ رفیق طارق چوہدری کی اہلیہ انتقال کر گئیں

پیرس (اے کے راؤ) پیرس کی معروف سماجی شخصیت، منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے درینہ رفیق اور بانی رکن طارق چوہدری کی اہلیہ پیرس کے علاقے ارجنتوئی میں انتقال کر گئیں۔ مسز طارق چوہدری کو 20 دسمبر کے روز گھر پر ہارٹ اٹیک ہوا تھا، جس کے بعد انہیں ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں دو روز تک موت و حیات کی کش مکش میں رہنے کے بعد وہ آج صبح خالق حقیقی سے جا ملیں۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، ڈائریکٹر امور خارجہ جی ایم ملک، مرکزی قائدین سٹاف نے طارق چوہدری سے ان کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top