امریکہ: نیوجرسی میں میلاد کڈز فیسٹیول کا انعقاد

منہاج القران انٹرنیشنل کے زیراہتمام میلاد کڈز فیسٹیول کا انعقاد ہوا، یہ فیسٹیول 20 دسمبر 2015 کو منہاج القران ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سنٹر نیوجرسی میں منعقد ہوا، جس میں سنڈے سکول کے بچوں کے علاوہ دیگر بچے بھی اپنے والدین کے ہمراہ شریک ہوئے۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت عاطف سید نے حاصل کی۔ جس کے بعد تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ نعت رسول مقبول کی سعادت معاذ معدن اور ماریہ فاطمہ نے حاصل کی۔ نقابت کے فرائض مریم فاطمہ نے سرانجام دیے۔

اسماعیل شیخ، مدیحہ بی بی اور حسن شیخ نے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر گفتگو کی۔ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر بچوں میں کوئز کا مقابلہ بھی منعقد ہوا۔ آخر میں بچوں میں تحائف تقسیم کیے گیے اور تمام شرکاء کو ضیافت میلاد بھی پیش کی گئی۔

پروگرام میں خاص طور پر سنڈے سکول کے بچوں نے بھی شرکت کی، جہاں بچوں کو تجوید، قرآن، اخلاق، ترجمہء قرآن، بنیادی فقہی مسائل، نماز، ترجمہء نماز کے علاوہ تاریخ اسلام کا منتخب نصاب پڑھایا جا رھا ھے۔ سکول میں تدریس کے فرائض ڈائریکٹر منہاج القرآن نیو جرسی علامہ محمد شریف کمالوی، ساجد سید، یٰسین معدن، حافظ تنویر احمد، ارشد وورا، مسز تسنیم اور مریم فاطمہ سر انجام دے رھے ھیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top