ڈاکٹر طاہرالقادری کا جسٹس (ر) محمد جاوید اقبال کے انتقال پر انکی اہلیہ جسٹس (ر) ناصرہ جاوید سے اظہار تعزیت

ڈاکٹر طاہرالقادری کی جسٹس (ر) ناصرہ جاوید سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات
جسٹس (ر) جاوید اقبال کے انتقال پر تعزیت کی
جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زندگی قانون اور انصاف کی بالادستی کیلئے صرف ہوئی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری

سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری نے جسٹس(ر) محمد جاوید اقبال کے انتقال پر ان کی اہلیہ جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال اور ان کے بڑے صاحبزادے منیب اقبال سے ان کی رہائش گاہ پر جا کر اظہار تعزیت کیا۔ سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ جسٹس جاوید اقبال سے فرزند اقبال ہونے کا عقیدت و احترام کا رشتہ تھا۔ مرحوم میرے ایگزامینر تھے اور مرحوم نے عمر بھر قانون و انصاف کی بالادستی کیلئے انتھک جدوجہد کی۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ جامعہ الازھر مصر کے سینئر اساتذہ ڈاکٹر محمد عبدالستار الجبالی اور ڈاکٹر عبدالرحیم نے بھی علامہ اقبال کے صاحبزادے جسٹس جاوید اقبال کے انتقال پر جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال سے اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین، حماد مصطفیٰ، قاضی فیض الاسلام اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، راجہ زاہد ان کے ہمراہ تھے۔

Dr. Muhammad Tahir-Ul-Qadri, Dr. Hassan and his eldest son Shaykh Hammad Mustafa offer their condolences with Justice...

Posted by Dr. Hassan Mohiuddin Qadri on Saturday, December 26, 2015

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top