ڈاکٹر طاہرالقادری کل جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے سالانہ کانووکیشن کی صدارت کرینگے

جامعہ الازھر مصر کے پروفیسرز ڈاکٹر عبدالستار الجبالی، ڈاکٹر عبدالرحیم مہمان خصوصی ہوں گے
ممتاز قانون دان ایس ایم ظفر، افضل حیات، نواب غوث بخش، میاں عمران مسعود شرکت کرینگے

لاہور (26 دسمبر 2015) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کل ایوان اقبال میں جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے سالانہ کانووکیشن کی صدارت کریں گے۔ جامعہ الازھر (مصر) کے پروفیسرز ڈاکٹر محمد عبدالستار الجبالی، ڈاکٹر عبدالرحیم مہمان خصوصی ہونگے جبکہ ممتاز قانون دان ایس ایم ظفر، بیرسٹر علی ظفر(صدر سپریم کورٹ بار)، نیئر علی دادا، میاں عمران مسعود (سابق صوبائی وزیر)، میاں افضل حیات (سابق وزیراعلیٰ پنجاب)، نواب غوث بخش (سابق وزیراعلیٰ بلوچستان)، خرم نواز گنڈاپور سمیت ملک کی دیگر اہم سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات شرکت کریں گی۔ کانووکیشن میں طلباء و طالبات کو ڈگریاں دی جائینگی اور پوزیشن ہولڈرز میں شیلڈز، میڈلز اور تعریفی اسناد تقسیم کی جائینگی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top