ڈسکہ: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام استقبال میلادالنبی (ص) جلوس

مورخہ 20 دسمبر 2015 کو تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام جلوس بسلسلہ استقبال میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی، جبکہ تحریک منہاج القرآن کی ضلعی قیادت محمد یونس قادری کی مکمل ٹیم، پاکستان تحریک انصاف، ق لیگ اور دوسری سیاسی جماعتوں کے علاوہ مسیحی برادری نے بھی خصوصی شرکت کی۔ جلوس کی صدارت محمد اسلم بسراء صدر منہاج القرآن ڈسکہ نے کی۔ جلوس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔

اس موقع پر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے نمائندوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ جلوس میں اللہ رکھا قادری صدر پاکستان عوامی تحریک ڈسکہ اور ناصر محمود زمان ناظم منہاج القرآن ڈسکہ بھی شریک تھے۔

تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top