فرانس: 22 دسمبر کو منہاج القرآن اسلامک سینٹر پیرس میں جشنِ میلاد مصظفیٰ کی مرکزی تقریب ہوگی

پیرس (اے کے راؤ) منہاج القرآن فرانس کے زیراہتمام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلادِ پاک کے سلسلے میں جشن میلاد مصطفیٰ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مرکزی تقریب 22 دسمبر بروز منگل شام 9 بجے مرکز منہاج القرآن فرانس میں ہوگی۔ تقریب کے اختتام پر قرعہ اندازی کے ذریعے عمرہ کا ایک ٹکٹ بھی دیا جائے گا۔

میلاد النبی کی اس تقریب سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری دعوت برائے اوورسیز پروفیسر علامہ حسن میر قادری ’قیامِ امن، سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مشعل راہ بنانے میں ہے‘ کے موضوع پر خطاب کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top