فرانس: منہاج القرآن انٹرنیشنل میں جشن عید میلاد النبی (ص) کی تقریب

پیرس: (اے کے راؤ) منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیر اہتمام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت پاک کے سلسلے میں جشن میلاد مصطفےٰ کی تقریب 22 دسمبر کی شام مرکز منہاج القرآن پیرس میں شایان شان انداز میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل اور ذیلی تنظیمات کے عہدیداران و کارکنان سمیت پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقامی مہمانوں میں علاقائی قانونی مشیر برائے چرچز فادر گیرارد مارلیس، بلدیاتی مشیر لاکورنیو مہدی ہفسی اور ممبر چرچ کمیٹی لاکونیو جارجیئس تقریب میں شریک تھے۔ پاکستان عوامی تحریک فرانس کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد ظفرکی طرف سے میلاد النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ سلم کا کیک کاٹا گیا۔

محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری محمد صدیق نے حاصل کی جبکہ منہاج نعت کونسل فرانس نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کیا۔ مہمانوں نے شرکاء سے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پروگرام کو سراہا اور منہاج القرآن فرانس کے ساتھ مل کر عید میلادالنبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کیک کاٹا۔

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری دعوت برائے اوورسیز پروفیسر علامہ حسن میر قادری نے اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو موضوع سخن بناتے ہوئے امت کے لیے اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں پنہاں افادیت بیان کی۔

تقریب کے اختتام پر بذریعہ قرعہ اندازی حاجی فضل احمد کو عمرہ کا ٹکٹ بھی دیا گیا۔ جشنِ میلاد النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے شرکاء کے لیے چائے جلیبی کی ضیافت پیش کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top