ڈاکٹر طاہرالقادری کا خواجہ عامر فرید کوریجہ کو ٹیلی فون، سُسر کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور (31 دسمبر 2015) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے ٹیلی فون پرعوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل خواجہ عامر فرید کوریجہ کے سُسر خواجہ فخر کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے عامر فرید کوریجہ سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق اور ہمت دے۔ انہوں نے کہاکہ مرحوم نیک، صالح، متقی اور پرہیز گار انسان اور سچے عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے۔ دریں اثناء منہاج القرآن سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محی الدین، سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور، جی ایم ملک، چیف کوآرڈینیٹر میجر (ر) محمد سعید، نور اللہ صدیقی، ساجد بھٹی، فیاض وڑائچ، بشارت جسپال، عارف رضوی، شاکر مزاری عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر قائدین و کارکنان نے خواجہ عامر فرید کوریجہ سے انکے سسر کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی بلندی درجات کیلئے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top