ملائیشیا: منہاج القرآن انٹرنیشنل کوالامپور کی سالانہ محفل میلاد مصطفیٰ (ص) کانفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل ملائیشیا کے زیراہتمام 24 دسمبر 2015 کو عظیم الشان سالانہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں مصر سے قاری سید خالد حمید کاظمی جبکہ منہاج القرآن جاپان کے ڈائریکٹر علامہ محمدشکیل ثانی نے خصوصی شرکت کی، علاوہ ازیں کانفرنس میں شرکت کرنے کے لئے پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کی سعادت مصر سے تشریف لائے معزز مہمان قاری سید خالد سعید کاظمی نے حاصل کی، جبکہ آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کرنے کے لئے اویس رضا علوی، سید عابد شاہ گیلانی اور ظہوری صاحب نے عشق ومستی میں ڈوبی پرنم آواز سے محفل میں عشق مصفطیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شع روشن کی جس سے حاضرین جھومتے رہے۔ خصوصی طور پرطارق محمود علوی نےاپنی خوبصورت آواز سے کانفرنس پر وجد آفرین اثر قائم کیا، سیدسجاد حسین شاہ نے بھی نعت خوانی میں اپنی حاضری لگوائی۔

منہاج القرآن انٹر نیشنل جاپان کے ڈائریکٹر علامہ محمد شکیل ثانی نے کانفرنس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت پر مدلل گفتگو کی اورقرآن و حدیث کی روشنی میں خوشیاں منانے کے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ایمان کی اساس ہی محبوب کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ قلبی وروحانی تعلق اور ان کی تعلیمات پر عمل کرنا ہے۔ اگر ہم اپنی دنیاوی خوشیاں منائیں تو وہ بدعت ہو جائے جبکہ اگر یہی اعتراض کرنےوالے یوم پاکستان منائیں، بچوں کی شادیوں پرلائٹگ کریں اپنے مولوی کا استقبال کریں تو یہ سب جائز ہوجاتا ہے۔ علامہ شکیل ثانی نے کہا کہ ہمارے ایمان کا تقاضا یہ ہے کہ اپنی دنیاوی نعمتوں، کاروبار اور دیگر خوشیاں منانے کی جس کی وجہ سے پوری کائنات کو تخلیق کیا ہم اس کی خوشیاں کیوں نہ منائیں۔

کانفرنس کے اختتام پر جملہ شرکا نے درود پاک کا نذرانہ پیش کیا اور حاضرین کو لنگر پیش کیا۔

رپورٹ: علی رضا

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top