سپین: منہاج القران دراساناس (بارسلونا) میں ربیع الاول میں روازنہ کی بنیاد پر محافل میلاد کا اہتمام

بارسلونا (یوسف چوہدری) ماہ ربیع الاول میں سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کی خوشی میں مرکز منہاج القران دراساناس میں روازنہ کی بنیاد پر محفل میلاد کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں اہل علاقہ کثیر تعداد میں شرکت کر رہے ہیں، محفل کا آغاز روزانہ نماز عشاء کے بعد تلاوت قران پاک سے کیا جاتا ہے جس کے بعد معروف ثنا خوانان بارگاہ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عقیدت کے پھول نچھاور کرتے ہیں۔ روزانہ حاضری لگوانے والے ثنا خوانان مصطفی میں حاجی غلام حسین، جاوید قادری، راجہ سید رسول اور قاری عبدالرحمن شامل ہیں جبکہ دیگر نعت خوان حضرات بھی حاضری لگوا کر عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی فہرست میں نام لکھواتے ہیں۔

ان محافل میں امام مسجد قاری عبدالرزاق نقشبندی سیرت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیان کر کے شرکاء محافل کے دلوں کو نور سے منور کرتے ہیں۔ محافل میلاد میں جہاں نعت خواں اور علمائے کرام حاضری لگواتے ہیں وہیں اہل علاقہ اوربارسلونا کی معروف شخصیات بھی محفل میں اپنی حاضری کو سعادت سمجھتے ہیں روزانہ کی بنیاد پر اور کثرت کے ساتھ محفل پاک میں شرکت کرنیوالوں میں صدر منہاج القران سپین مرزا محمد اکرم بیگ، صدر پاکستان عوامی تحریک سپین محمد اقبال چوہدری، صدر منہاج القرآن دراساناس محمد ارشدکھوکھر، چوہدری لیاقت زمان، محمد طارق، گل پہلوان، چوہدری محمد فاض، چوہدری رفاقت اور دیگر شامل ہیں جبکہ محفل میں روزانہ مختلف شخصیات کی جانب سے بہترین لنگرکا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔

رپورٹ: محمد یوسف چوہدری/ نوید احمد اندلسی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top