ڈاکٹر طاہر القادری آج منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام ’’پیس گالا‘‘ کی صدارت کریں گے

پیس گالا میں سیاسی، سماجی، ادبی، صحافتی شعبہ کی معروف شخصیات شریک ہوں گی

لاہور (یکم جنوری 2016) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری آج (ہفتہ) کو منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام پی سی ہوٹل میں منعقدہ ’’پیس گالا‘‘ کی صدارت کریں گے۔ پیس گالا میں سیاسی، سماجی، ادبی، صحافتی شعبہ کی معروف شخصیات شریک ہوں گی۔ سربراہ عوامی تحریک اپنے خطاب میں خواتین کے قومی کردار اور امن برائے انسانیت کے حوالے سے خصوصی گفتگو کریں گے۔ پیس گالا میں پاکستان اور علمی امن کیلئے خدمات انجام دینے والی خواتین کو خراج تحسین پیش کیا جائیگا اور امن عالم کی اہمیت و ضرورت کو اجاگر کیا جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top