حکمرانوں کے میگا منصوبے میگا کرپشن ہیں، عوام اور حکمرانوں کی ترجیحات میں خلیج حائل ہے: رانا رب نواز انجم

فیصل آباد (2 جنوری 2016) تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ناظم رانا رب نواز انجم نے کہا ہے کہ 2016ء سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کے احتساب اور آپریشن ضرب عضب کی فیصلہ کن کامیابی کا سال ہے، موجودہ ظالم نظام کے خلاف ہماری جنگ جاری ہے اور جاری رہے گی، اس سسٹم کے خلاف لڑتے ہوئے جانی قربانیاں صرف پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے دی ہیں۔ جن مسائل کی نشاندہی ڈاکٹرطاہرالقادری نے دھرنے کے دنوں میں کی تھی وہ مسائل آج خاص و عام کی زبان پر ہیں، یہ کیسی جمہوریت ہے جس میں حکمرانوں کی اجازت کے بغیر کوئی ادارہ عام آدمی کو انصاف دینے کیلئے تیار نہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن اس کی سب سے بڑی مثال ہے۔ حکمرانوں کے میگا منصوبے میگا کرپشن ہیں، عوام اور حکمرانوں کی ترجیحات میں خلیج حائل ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں رانا غضنفر علی، غلام محمد قادری، میاں امجد قادری، جعفر حسین گجر، رانا محمودالحسن اور خالد رفیق سندھو بھی موجودتھے۔

رانا رب نواز نے کہا کہ اگرہم چاہتے ہیں کہ نئی نسلوں کا مقدر بدلے اور آنے والے ہم سے بہتر پاکستان میں زندگی گزاریں، تو موجودہ فرسودہ نظام کو بدلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کب تک خاموش بیٹھ کر ان حکمرانوں کی طرف دیکھتے رہیں گے۔ ایک دن صبر کا پیمانہ لبریزہو جائے گا اور جس دن صبر کا یہ بند ٹوٹ گیا اس دن قصر شاہی میں بیٹھنے والے وڈیرے، جاگیردار، سرمایہ دار، لٹیرے اور رسہ گیر عوامی سیلاب میں خشک تنکوں کی طرح بہتے نظر آئینگے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top