پونچھ: تحریک منہاج القرآن کے زیرِاہتمام محافل میلاد کا انعقاد

آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ میں عباس پور کے مقام پر تحریک منہاج القرآن نے محافلِ میلاد کا انعقاد کیا، جن میں نائب ناظمِ دعوت تحریک منہاج القرآن علامہ عبدالواحد الیمنی نے خطابات کیے۔ ان کی عباس پور آمد پر تحریک منہاج القرآن عباس پور کے جملہ فورمز کی طرف سے ان کا پرُتپاک استقبال کیا گیا۔

تحریک منہاج القرآن عباس پور کے ناظمِ نشرواشاعت برکت علی قادری کے نانا جان کے ایصالِ ثواب کے لیے منعقدہ محفلِ میلاد میں خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالواحد الیمنی نے کہا کہ قبر اور حشر میں کامیابی نسبت و تعلق مصفیٰ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم پر منحصر ہے۔ محافلِ میلاد کا انعقاد اسی تعلق و نسبت کو مضبوط کرنے کا ذریعہ ہے۔

علامہ عبدالواحد الیمنی نے دربار عالیہ قادریہ مرشدآباد شریف، منہاج القرآن ماڈل سکول عباس پور اور جامعہ حنفیہ رضویہ میں منعقدہ محافل میلاد میں بھی شرکت کی اور خطابات کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ صاحب ایمان وہی ہے جو مصطفیٰ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تعلق والا ہے۔ شجر ایمان کی حفاظت صرف تعلق محمدی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہی ممکن ہے۔ انہوں اس بات کا عیادہ کیا کہ تحریک منہاج القرآن دین محمدی کی خادم تحریک ہے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری در مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے امت مسلمہ کا تعلق جوڑنے میں مصروف ہیں۔ اس لیے نوجوانوں کو دین کی خدمت کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہو گا اور تحریک منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے اپنی خدمات پیش کرنا ہوں گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top