آئرلینڈ: ذاتِ رسول اکرم (ص) سے مضبوط و مستحکم تعلق ایمان کی سلامتی کا ضامن ہے: پیر غلام دستگیر

کارک (فرخ وسیم بٹ) منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے درینہ رفیق اور معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر سلیم شریف کی رہائش گاہ پر کارک (Cork) میں محفل میلادالنبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈاکٹر انیس، محمد آزاد، ڈاکٹر شاہد قائم خانی، ڈاکٹر علی اکبر، ڈاکٹر مشتاق احمد، محمد نصیر، محمد ارشد، وسیم بٹ اور محمد زوہیب بٹ سمیت عشاقانِ رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔

محفل کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا۔ بارگاہِ رسالتمآب صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کرنے والوں میں حافظ عدنان، حماد احمد، حافظ امجد، ڈاکٹر شاہد قائم خانی، عامر بٹ اور ڈاکٹر سلیم شریف شامل تھے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے سرپرست پیر غلام دستگیر محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ ربیع الاول کا آغاز ہوتے ہی پورے عالم اسلام میں محافل میلاد اور جلسے جلوس کی صورت میں تمام مسلمان اپنے آقا مولا حضرت محمد مصطفیٰ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم سے قلبی محبت و عقیدت کا اظہار کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رسول اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت نے عالم انسانی میں ایک انقلاب برپا کر دیا۔ اس انقلاب نے نوعِ انسانی کو حقیقی آبروبخشی۔ کمزوروں کو جرات اور حوصلہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ رسول اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اسی سنت کی پیروی کرتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل نے ملک و ملت پر چھائی غیر یقینی صورت حال سے نکلنے کے لیے مصطفوی انقلاب کا پرچم بلند کیا۔

محفل کے اختتام پر نبی اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہِ اقدس میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا اور ملک و ملت کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شرکاء کی تواضع ضیافتِ میلاد سے کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top