خواجہ غلام فرید رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس پر 17 جنوری کو ’’اسلام دین امن‘‘ کانفرنس ہو گی

کانفرنس سے ڈاکٹر حسن محی الدین، راجہ ناصر عباس، حامد سعید کاظمی، میاں منظور وٹو و دیگر خطاب کرینگے
امریکی قونصل جنرل لاہور مسٹر زیچرے کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے

لاہور (8 جنوری 2016) برصغیر کے عظیم صوفی و روحانی بزرگ حضرت خواجہ غلام فرید رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس 17 جنوری 2016ء کو کوٹ مٹھن شریف میں منعقد ہو گا، 17 جنوری کو 1 بجے دن ’’اسلام دین امن‘‘ کانفرنس ہو گی، صدارت خواجہ عامر فرید کوریجہ کرینگے جبکہ کانفرنس سے منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین، متحدہ مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ راجہ ناصر عباس، سجادہ نشین اجمیر شریف بلال چشتی، سجادہ نشین دربار حضرت بابا فرید الدین گنج شکر رحمۃ اللہ علیہ،  دیوان سید احمد مسعود چشتی، خواجہ قطب الدین فریدی، سجادہ نشین موسیٰ سید وجاہت حسین گیلانی، سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی، سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو کانفرنس سے خطاب کرینگے جبکہ کانفرنس میں مہمانان خصوصی خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ، ایم این اے خواجہ قطب فرید کوریجہ ہونگے، ملک بھر سے جید علماء و مشائخ امن کانفرنس سے خطاب کرینگے۔ کانفرنس میں شرکت کیلئے امریکن قونصل جنرل مسٹر زیچرے ہارکین رائیڈر کو شرکت کادعوت نامہ ارسال کر دیا گیا ہے۔ کانفرنس کے چیف آرگنائزر عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل خواجہ عامر فرید کوریجہ نے کہا کہ صوفیائے کرام کے آستانے امن اور اخوت کے ماخذ ہیں۔ پوری دنیا میں امن کے فروغ اور بین المذاہب ہم آہنگی اور مکالمہ کیلئے صوفیائے کرام کی تعلیمات سے رہنمائی لی جائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top