منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ’پیغمبر امن کانفرنس‘ کل راولپنڈی میں ہو گی
چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری مہمان خصوصی ہونگے
لاہور (9 جنوری 2016) منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ’’محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیغمبر امن و رحمت‘‘ کانفرنس کل ہو گی۔ چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری مہمان خصوصی ہونگے۔ تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔ راولپنڈی میں ہونے والی ’’محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیغمبر امن و رحمت‘‘ کانفرنس میں مختلف سیاسی سماجی اور مذہبی جماعتوں کی معروف خواتین شرکت کریں گی۔ ترجمان منہاج القرآن ویمن لیگ کے مطابق ایسی کانفرنسز کے انعقاد کا مقصد ساری دنیا میں سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشبو پھیلا کر دنیا کو پیغام امن و سلامتی دینا ہے۔
تبصرہ