ڈاکٹر طاہرالقادری کا جاوید مصطفی کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

لاہور (10 جنوری 2016) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن عزیز بھٹی ٹاؤن کے صدر جاوید مصطفی کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی بخشش بلندی درجات کیلئے دعا کی ہے۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محی الدین، خرم نواز گنڈا پور، میجر(ر) محمد سعید، جی ایم ملک و دیگر نے جاوید مصطفی سے اظہار افسوس کیا اور مرحوم کی بلندی درجات کیلئے دعا کی۔ دریں اثنا تحریک منہاج القرآن کے مرکز ی امیر صاحبزادہ فیض الرحمن درانی نے دربار میاں میر رحمۃ اللہ علیہ میں مرحومہ کی نماز جنازہ پڑھائی۔ احمد نواز انجم، ارشاد طاہر، شہزاد رسول، حافظ غلام فرید، علامہ غلام ربانی تیمور، حاجی حنیف قادری و دیگر رہنماؤں نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور جاوید مصطفی سے اظہار تعزیت کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top