پشاور: تحریک منہاج القرآن، عوامی تحریک کا تنظیمی کنونشن، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا خصوصی خطاب
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے ہیں۔ pic.twitter.com/c61gJuHgXd
— Dr. Hassan Qadri (@DrHassanQadri) January 11, 2016
لاہور (11 جنوری 2016) چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام منعقدہ تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری روٹ کے حوالے سے چھوٹے صوبوں کے تحفظات دور کئے جائیں اور اے پی سی کے اعلامیہ کی روشنی میں حکمران کے پی کے، بلوچستان کو مطمئن کریں۔ جب تک وفاق کی اکائیاں مطمئن نہیں ہونگی یہ وفاق کا منصوبہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔ عوامی تحریک کو خیبر پختونخواہ سے آرگنائز کرنے کا کام جنگی بنیادوں پر شروع کر دیا ہے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین نے خیبر پختونخواہ میں عوامی تحریک کی تنظیم سازی شروع کرنے اور دو روز خیبر پختونخواہ میں رہنے اور کارکنوں سے ملاقاتیں کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخواہ کے غیور اور جرات مند عوام دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔ خیبر پختونخواہ کے عوام نے 20 کروڑ عوام کے تحفظ اور سکون کیلئے قربانیاں دیں ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔
ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا کہ حیرت ہے کے پی کے اور بلوچستان کی منتخب نمائندہ جماعتیں اقتصادی راہداری روٹ پر تحفظات کا اظہار کر رہی ہیں اور حکمران ڈھٹائی سے روٹ میں تبدیلی کے بارے میں حقائق جھٹلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہم پارلیمنٹ کی جماعت نہیں تا ہم چھوٹے صوبوں کو حقوق دینے کی جدوجہد میں ہم سندھ، کے پی کے اور بلوچستان کے عوام کے ساتھ ہیں اور کسی غاصب کو ان صوبوں کے عوام کا حق نہیں کھانے دیں گے۔
خرم نواز گنڈا پور نے کہاکہ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ اڑھائی سال کے مختصر عرصہ میں کے پی کے میں پولیس، ریونیو اور تعلیم کے شعبوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب پولیس سٹیٹ ہے، جہاں کی پولیس مقتدر آقاؤں کے اشارے پر ناچتی ہے اور پنجاب کے ریونیو اور تعلیم کے محکمے کرپشن کا گڑھ ہیں۔
چیف آرگنائزر میجر (ر) محمد سعید نے کہاکہ عوامی تحریک کو کے پی کے میں آرگنائز کریں گے۔ KPK کے عوام ڈاکٹر طاہرالقادری سے پیار کرتے ہیں اور KPK کے عوام نے دھرنے میں قابل ستائش قربانیاں دیں۔
کنونشن سے علامہ سید فرحت حسین شاہ، راجہ وقار، شہزاد حسین نقوی، امجد علی شاہ اور ڈاکٹر شبیر گیلانی نے خطاب کیا۔ کنونشن میں عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے سینکڑوں کارکنان اور عہدیداران نے شرکت کی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری پشاور میں منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے ہیں
Posted by Dr. Hassan Mohiuddin Qadri on Monday, January 11, 2016
تبصرہ