امریکہ: منہاج القرآن انٹرنیشنل کی کنیکٹی کٹ میں میلادالنبی (ص) کانفرنس
کنیکٹی کٹ: منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے زیراہتمام 27 دسمبر 2015ء کو منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر میں میلادالنبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد کی گئی۔ کانفرنس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے درینہ رفیق اور سرپرست حاجی غلام سرور کر رہے تھے۔
میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری ظہیر احمد قادرى اور حافظ نعمان سرور نے حاصل کی، جبکہ منہاج القرآن سنڈے سکول کے بچوں نے قصیدہ بردہ شریف، محمد عدن، محمد ارشد، محمد یونس سیال اور علامہ سعید الحسن طاہر نے مخصوص انداز میں بارگاہِ رسالتمآب صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ منہاج القرآن اسلامک سینٹر نیوجرسی کے ڈائریکٹر علامہ محمد شریف کمالوی اور منہاج القرآن اسلامک سینٹر کنیکٹی کٹ کے ڈائریکٹر علامہ سعیدالحسن طاہر نے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے۔ کانفرنس میں موئے مبارک کی بھی زیارت کروائی گئی۔
کانفرنس سے علامہ افضال احمد قادری، علامہ، حافظ ظہير احمد قادرى اور علامہ شيخ عبدالباسط قادرى نے خطاب كيا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ قرآنِ مجید رسول اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان و عظمت کا مکمل مضمون ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ حضور صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت اور سیرت کو اپنایا جائے، جو کہ بغیر ادبِ مصطفیٰ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ممکن نہیں- انہوں نے تفرقہ کی راہ کو چھوڑ کر تعلیماتِ نبویہ پر عمل پیرا ہونے پر زور دیا۔
تبصرہ