ڈاکٹر طاہرالقادری کا ایوب انصاری کے والد کی رحلت پر اظہار افسوس

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء کرے، قائد عوامی تحریک

لاہور (16 جنوری 2016) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے سینئر ممبر ایوب انصاری کے والد کی رحلت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی، بیرون ملک سے ایوب انصاری کے نام تعزیتی پیغام میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء کرے، دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین القادری، ڈاکٹر حسین محی الدین القادری، سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، میجر(ر) محمد سعید، جواد حامد، عبدالحفیظ چودھری، عارف طاہر و دیگر نے بھی ایوب انصاری سے اظہار افسوس کیا اور مرحوم کے درجات کے بلندی کیلئے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top