کوریا: منہاج القرآن انٹرنیشنل کی تھیگو میں میلادالنبی (ص) کانفرنس

تھیگو: منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی کوریا کے زیرِاہتمام تھیگو کے ہوٹل میں عظیم الشان محفلِ میلاد النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمانِ خصوصی منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری تھے۔ میلاد النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انتظام راجہ محمد عامر اور ابراہیم چوہدری کے تعاون سے منہاج القرآن تھیگو نے کیا تھا۔ محفلِ میلاد میں منہاج ایشین کونسل کے امیر محمد جمیل قادری، صدر علی عمران قادری، علامہ محمد اعجاز ملک، منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی کوریا کے صدر حافظ محمد طاہر، معروف سماجی شخصیات ملک عابد، ملک ندیم، مرزا نزاکت، یاسین بلوچ، عالم خان، امجد بھائی ویگان والے، عبدالجبار، دی بول نیوز اور کائنات نیوز کے نمائندہ شوکت علی، ایکسپرس کے عابد چوہدری سمیت منہاج القرآن انٹرنیشنل کے کارکنان اور عشاقانِ رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک تھے۔

میلادالنبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید سے ہوا۔ محمد نواز چشتی نے بارگاہِ رسالتمآب صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔

محفلِ میلاد النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ ہمارے گناہ عشقِ رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صداقت میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ اگر ہم اسوہ حسنہ کے سچے پیروکار بننا چاہتے ہیں تو ہمیں گناہوں کی لت سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل اسی نہج پر کام کر رہی ہے تاکہ مکینِ گنبدِ حضریٰ سے ٹوٹے ہوئے تعلق کو دوبارہ بحال کیا جاسکے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top