کوٹ مٹھن: خواجہ فرید قومی امن کانفرنس

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے 17 جنوری 2016 کو خواجہ فرید قومی امن کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تصوف انسانیت کو جوڑنے اور متحد رکھنے کا درس دیتا ہے۔ صوفیائے کرام نے ہر دور میں ثقافتی، سماجی اور معاشرتی رشتوں کو محبت انگیز جذبوں اور اپنے خوبصورت کلام کے رنگوں کی آمیزش سے مضبوط کیا ہے۔ صوفیائے کرام کی تعلیمات پیار و محبت اور اسلامی فلاسفی سے مزین ہیں۔ یہ تعلیمات صبر و برداشت اور دوسروں کے عقائد کا احترام سکھاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حضرت خواجہ غلام فرید رحمۃ اللہ علیہ کا کلام عہد حاضر کے کلچر اور سوسائٹی کو متحد اور مضبوط کرتا نظر آتا ہے۔ آج دنیا میں منفی سرگرمیوں، عدم برداشت، دہشت گردی اور اسلام فوبیا کا توڑ صوفیاء کی تعلیمات کے فروغ میں ہے۔ تصوف صحیح معنوں میں ہماری روحانی اقدار کی بنیاد ہے۔ تصوف انسانی مساوات، اصول پرستی اور اسلام کے منصفانہ سلوک کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ اپنے مذہب عقیدے، ثقافتی، سماجی اور سیاسی اقدار اور اصولوں کے مطابق آزادی سے زندگیاں گزارنے کا سبق دیتا ہے۔

چئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری ’خواجہ فرید رحمتہ اللہ علیہ امن کانفرنس‘ سے خطاب کر رہے ہیں۔

Posted by Dr. Hassan Mohiuddin Qadri on Sunday, January 17, 2016

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top