امریکہ: میرڈن کنیکٹی کٹ میں میلادالنبی (ص) کانفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے زیراہتمام 16 جنوری 2016 کو کمفرٹ ان میں میلادالنبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس آغاز کیا گیا جس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے درینہ رفیق اور سرپرست حاجی غلام سرور اور محمد شوکت کر رہے تھے۔

میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت علامہ سعید الحسن نے حاصل کی۔ محمد ارشد اور علامہ سعید الحسن طاہر نے مخصوص انداز میں بارگاہِ رسالتمآب صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ منہاج القرآن اسلامک سینٹر کنیکٹی کٹ کے ڈائریکٹر علامہ سعیدالحسن طاہر نے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے۔ کانفرنس میں موئے مبارک کی بھی زیارت کروائی گئی۔

کانفرنس سے علامہ محمد شریف کمالوی اور علامہ شيخ عبدالباسط قادرى نے خطاب كيا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ قرآنِ مجید رسول اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان و عظمت کا مکمل مضمون ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ حضور صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت اور سیرت کو اپنایا جائے، جو کہ بغیر ادبِ مصطفیٰ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ممکن نہیں۔ انہوں نے تفرقہ کی راہ کو چھوڑ کر تعلیماتِ نبوی پر عمل پیرا ہونے پر زور دیا۔

کانفرنس کا اختتام رقت آمیز دعا پر کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top