مفتی شہباز علی قادری کی والدہ ماجدہ کی وفات پر سیدہدایت رسول قادری کا اظہار تعزیت

فیصل آباد(26 جنوری 2016) تحریک منہاج القرآن کے ضلعی امیر سیدہدایت رسول قادری اور ناظم رانا رب نوازانجم نے مولانا مفتی شہبازعلی قادری کی والدہ ماجدہ کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مرحومہ نیک، صالح، متقی اور پرہیز گار، سچی عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ دے۔ دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئرمحمد رفیق نجم، غلام محمد قادری، اللہ رکھا نعیم، میاں امجد قادری، رانا غضنفر علی، حاجی امین القادری، میاں کاشف محمود، عزیزالحسن اعوان، عبدالرشیداعوان، جعفر حسین گجر، حافظ محمودالحسن، خالد رفیق سندھو، سید حمایت رسول شاہ، عظمت حسنین شاہ، ملک سرفرازقادری و دیگر قائدین نے بھی مفتی شہبازعلی سے انکی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کی بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top