ڈسکہ: میلادِ مصطفیٰ (ص) کانفرنس سے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا خصوصی خطاب

تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیرِانتظام 23 جنوری 2016 کو منڈ، تحصیل ڈسکہ میں محفلِ میلادِ مصطفٰی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کر رہے تھے۔ محفل میں نائب ناظمِ اعلیٰ تنظیمات تحریک منہاج القرآن انجنیئرمحمد رفیق نجم، تحریک منہاج القرآن ڈسکہ کے صدر محمد اسلم بسراء، ناظم ناصر محمود مان، صفدر علی بٹ اور مختلف سیاسی و مذہبی تنظیمات کے نمائندوں سمیت تحریک منہاج القرآن کے کارکنان اور عشاقانِ مصطفیٰ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کانفرنس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ حسّانِ منہاج الحاج محمد افضل نوشاہی، شہزاد برادران اور دیگر نعت خوان حضرات نے بارگاہِ رسالتمآب صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔

کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ رسول اکرم صلى اللہ عليہ وآلہ وسلم کی ذاتِ گرامی تپتے ہوئے صحرائے حیات میں ٹھنڈے میٹھے پانی کا چشمہ اور کائنات کی تاریکیوں میں منبع نور ہے۔ یہ ایسا چشمہ ہے، جس سے ہر شخص اپنی پیاس کے مطابق سیراب ہوسکتا ہے اور اپنے ظاہر و باطن کی آلائشوں سے پاک اور نورِایمان سے منور کرسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قیامت تک آنے والے انسانوں کے لیے رسول اکرم صلى اللہ عليہ وآلہ وسلم ہی اللہ کی طرف سے ہادی و رہنماء ہیں- آپ صلى اللہ عليہ وآلہ وسلم کی بتلائی ہوئی تعلیمات وہدایات انسانیت کی نجات اور ابدی سعادت و خوش بختی کا واحد ذریعہ ہیں- موجودہ خلفشار اور پیش آمدہ تباہی و بربادی سے بچنے کے لیے پیغمبرِ رحمت صلى اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دامنِ عافیت میں پناہ لینا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کا مشن دینِ رحمت کے پیغام کا فروغ ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، نبی کریم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحمۃ للعالمین کے پہلوؤں کو دنیا پر اجاگر کر رہے ہیں۔ رسول اکرم صلىٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت وکردار اور آپ کے اسوہ حسنہ کی اطاعت و اتباع میں ہی اہلِ اسلام کی عظمتِ رفتہ کا راز مضمر ہے اور انسانیت کی فلاح و نجات بھی اسی سے وابستہ ہے۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل، ڈسکہ میں میلاد مصطفی (صلى الله عليه وآله وسلم) کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔

Posted by Dr. Hussain Mohi-ud-Din Qadri on Saturday, January 23, 2016

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top