جہلم: منہاج یوتھ لیگ کی ضربِ امن ٹریننگ ورکشاپ

منہاج القرآن یوتھ لیگ جہلم کے زیرِانتظام 24 جنوری 2016 کو ضربِ اَمن ٹریننگ ورکشاپ منعقد کی گئی، جس کے مہمانِ خصوصی منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی تھے۔ ورکشاپ میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی نائب صدر ایڈووکیٹ محمد عمر قریشی، مرکزی سوشل میڈیا ٹیم کے سینئر ممبر فرخ شہزاد، ضلع جہلم کی تمام تحصیلات اور چکوال سے منہاج القرآن یوتھ لیگ اور منہاج ویمن لیگ کے کارکنان شریک تھے۔

ضربِ امن ٹریننگ ورکشاپ کا آغاز تلاوتِ کلامِ رحمٰن سے ہوا جس کی سعادت منہاج القرآن یوتھ لیگ تحصل دینہ کے صدر محمد علی نے حاصل کی۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ تحصیل پنڈ دادنخان کے سیکرٹری جنرل محمد عرفان قادری نے نعتِ رسولِ مقبول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی، جبکہ منہاج القرآن یوتھ لیگ تحصل جہلم کے سیکرٹری جنرل ریحان الطاف نے کمپیئرنگ کے فرائض سرانجام دئیے۔

مرکزی سوشل میڈیا ٹیم کے سینئر ممبر فرخ شہزاد نے ورکشاپ کے شرکاء کو سوشل میڈیا، بالخصوص ٹویٹر سے متعلق بریفنگ دی اور ٹویٹر کی ضرورت و اہمیت اور اس کے استعمالات کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ضربِ امن کا مقاصد، اس کی اہمیت اور ضربِ امن دستخطی مہم کے طریقہ کار کے حوالے سے شرکاء کو آگاہی فراہم کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ضربِ امن کا مقصد عساکرِ پاکستان کے جاری کردہ آپریشن ضربِ عضب کو کامیاب بنانا ہے۔ یہ مہم دہشت گردی کی فکری آبیاری کو روکنے کا مؤثر ذریعہ بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن یوتھ لیگ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پیغامِ امن کو ہر گھر اور ہر فرد تک پہنچانے کا عزم کیے ہوئے ہے۔ انہوں نے 21 فروری کو جہلم میں ضربِ امن مہم کے باقاعدہ آغاز کا بھی اعلان کیا۔

ورکشاپ میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی نائب صدر ایڈووکیٹ محمد عمر قریشی، تحریک منہاج القرآن تحصیل جہلم کے صدر نوید احمد اور پاکستان عوامی تحریک تحصیل جہلم کے صدر راجہ وحید احمد کیانی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹریننگ ورکشاپ کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرامز ہوتے رہنے چائیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے عرصہ میں منہاج القرآن یوتھ لیگ، جہلم میں قومی فورم بن کر سامنے آئے گی۔

رپورٹ: زین العابدین (کوآرڈینٹر منہاج القرآن یوتھ لیگ ضلع جہلم)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top