لاہور: علامہ سلیم حیدر بوترابی کا تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ

ممتاز شیعہ سکالر علامہ سلیم حیدر بوترابی نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے منہاج یونیورسٹی لاہور کے پی ایچ ڈی اور ایم فل کے سکالرز اور جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے طلبہ کو لیکچر دیا۔

مرکزی سیکرٹریٹ کے تفصیلی دورے اور طلبہ سے ملاقات کے بعد علامہ سلیم حیدر بوترابی کا کہنا تھا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری معتدل علمی شخصیت ہیں، ان کی خدمات عالمِ اسلام کے لیے اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہیں۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اتحادِ امت اور محبتِ اہلِ بیت کے حقیقی علمبردار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے طلبہ سے مل کر محسوس ہوا کہ ان کے اندر اسلام شناسی اور فروغِ دین کی تڑپ ہے۔ ان طلبہ کا مزاج اور تربیت دیگر مدارس کے طلبہ سے نمایاں طور پر مختلف ہے۔

اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی چیف آررگنائزر شہزاد حسین نقوی اور جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے پرنسپل ڈاکٹر ممتاز احمد باوری بھی موجود تھے۔ تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز اور جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کی طرف سے علامہ سلیم حیدر بوترابی کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top