تحریک منہاج القرآن اسلام کا پیغام امن و محبت عام کرنے میں مصروف ہے: سید ہدایت رسول

فیصل آباد (30 جنوری 2016) تحریک منہاج القرآن کے ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری نے کہا کہ دنیا چند روزہ ہے آخر انسان کو اپنے رب کی طرف لوٹ جانا ہے قبر کی زندگی برزخی زندگی ہے یہ زندگی اس ہی کی کامیاب گزرے گی جس کے سینے میں تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت موجزن ہوگی اور آخرت اس کی حسن ہوگی جومخلوق خد اکی خدمت کے جذبے سے سرشارہوگا۔ ہمیں اس دنیاکے ساتھ ساتھ آخرت کی تیاری بھی کرنی چاہیے جوناختم ہونے والی زندگی ہے۔ یسری سہیل مرحومہ نیک صالح، عاشق رسول تھیں، تحریک منہاج القرآن کا اثاثہ تھی اور انہوں نے پوری زندگی منہاج القرآن کے لیے وقف کررکھی تھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج القرآن ویمن لیگ پی پی67 کی ناظمہ یسری سہیل مرحومہ کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرضلعی ناظم رانا رب نواز انجم، سہیل مقصود، چیئرمین سی سی 41 قاسم خان، عثمان ملک، عارف سلطانی، کاشف ایاز، عابد افضل، ماجد خان، افضال سعیدی، بابا عبدالعزیز، زوہیب بشیر، کے علاوہ فیصل آباد کی سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اسلام کا پیغام امن و محبت عام کرنے میں مصروف ہے۔ کیونکہ محبت اور امن ہمارے معاشرے کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ فرقہ واریت اور دہشت گردی کے عفریت پر قابو پانے کیلئے معاشرے میں تحمل اور برداشت کے رویوں کو فروغ دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہرآدمی اپنی سیرت، کردار، اخلاق میں انقلاب بپا کر کے زندگی کو بندگی میں بدل دیں۔ عبادت و ریاضت کے ذریعے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو راضی کریں۔ آخر میں مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top