عوامی تحریک کی اورنج لائن منصوبہ کے خلاف متحدہ اپوزیشن کے احتجاج میں بھرپور شرکت

ضدی وزیراعلیٰ قومی خزانے اور عوامی خواہشات کو پامال کررہا ہے، PAT کے رہنماؤں کا احتجاجی مارچ میں خطاب

لاہور (2 فروری 2016) پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں اور رہنماؤں نے اورنج لائن منصوبہ کے خلاف متحدہ اپوزیشن کے احتجاجی مارچ میں بھرپور شرکت کی۔ پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے ساجد بھٹی، عارف چودھری اور نوراللہ صدیقی کی قیادت میں کارکنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ساجد بھٹی نے کہا کہ ضدی وزیراعلیٰ قومی خزانے اور عوامی خواہشات کو پامال کررہا ہے، لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانیں گے۔ اورنج لائن منصوبہ لاہور کے عوام کیلئے نہیں لٹیرے حکمرانوں کی فلاح و بہبود کا منصوبہ ہے، سارا لاہور ایک طرف جبکہ وزیراعلیٰ کی ہٹ دھرمی ایک طرف ہے۔ عوامی تحریک کے کارکنوں نے قاتل حکومت نامنظور، اورنج لائن نامنظور اور گو نواز گو کے نعرے لگائے۔ عوامی تحریک کے سینکڑوں کارکن پارٹی پرچم کے ہمراہ احتجاجی مارچ میں شریک ہوئے۔ عوامی تحریک کے کارکن قافلوں کی صورت میں سب سے پہلے احتجاجی مارچ میں پہنچے۔

عوامی تحریک کے رہنما ساجد بھٹی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کراچی میں پی آئی اے کے ورکرز پر فائرنگ اور بہیمانہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک یہ قاتل اور غاصب حکمران برسراقتدار رہیں گے بے گناہوں کی لاشیں اٹھتی رہیں گی، انہوں نے کہا کہ اورنج لائن منصوبہ کے حوالے سے متحدہ اپوزیشن نے جو قرارداد پاس کی ہے عوامی تحریک اس کی مکمل تائید و حمایت کرتی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top