ڈاکٹر طاہرالقادری کی کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خود کش حملہ کی شدیدمذمت

لاہور (6 فروری 2016) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خود کش حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت کے دشمنوں کے خاتمہ کےلئے قوم کو یک جان ہو کر دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی نااہلی کی انتہا یہ ہے کہ نیکٹا کو اب تک فعال نہیں بنایا گیا جبکہ دہشتگردی کے پے در پے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر انکی روح کے مطابق عمل درآمد ہوتا تو آج دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہوتی۔ حکومت نیشنل ایکشن پلان کے صرف ان نکات پر عمل درآمد کروا رہی ہے جس سے حکمرانوں کی سیاسی وابستگیاں متاثر نہ ہوں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے شہداءکی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کےلئے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top