یونان: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی پناہ گزین کیمپ میں اشیائے خوردونوش کی تقسیم

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یونان ایتھنز نے 06 فروری 2016 کو شام، افغانستان اور لیبیا سمیت مختلف ممالک کے تارکینِ وطن پر مشتمل پناہ گزین کیمپ میں اشیائے خوردونوش، ادویات، کمبل، جوتے اور بچوں کے کھلونے تقسیم کیے۔ اس موقعہ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے صدر رانا محمد وقار خاں، نائب صدر حاجی محمد الیاس، نائب ناظم مالیات عابد علی جٹ، پاکستان عوامی تحریک یونان کے صدر ماسٹر سرفراز احمد، منہاج القرآن اسلامک سنٹر یونان کے ڈائریکٹر قاری مدثر مصطفیٰ موجود تھے۔

اس موقعہ پر رانا محمد وقار خان کا کہنا تھا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل اور اس کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ہمیشہ سے ضرورت مندوں کی مدد کے لئے مصروفِ عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم بِلا امتیازِ رنگ و نسل انسانی فلاح و بہبود کے کام میں بڑھ چڑھ کے تعاون کریں۔ اسی میں آقائے دوجہاں صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رضا اور آخرت میں بخشش و مغفرت کا راز پوشیدہ ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top