اسلام کا معاشی نظام اعتدال پر مبنی ہے: صاحبزادہ فیض الرحمن درانی

اسلام کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کرتا اور منافع کی تقسیم کی عادلانہ نظام دیتا ہے
دین اسلام اجارہ داری کے خلاف ہے، جامع المنہاج میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب

لاہور (12 فروری 2016) تحریک منہاج القرآن مرکزی امیر صاحبزادہ فیض الرحمن درانی نے کہا ہے کہ اسلام کا معاشی نظام اعتدال پر مبنی ہے۔ اسلام میں مالک اور گاہک دونوں کے حقوق مقرر ہیں۔ اسلام کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کرتا اور منافع کی تقسیم کی عادلانہ نظام دیتا ہے، کاروباری لوگ دیانتداری اور کوالٹی میں مستقل مزاجی کو اپنا لیں تو عالمی سطح پر ملک کا وقار بحال ہو گا۔ وہ جامع المنہاج ماڈل ٹاؤن میں جمعۃ المبارک کے بڑے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام اجارہ داری کے خلاف ہے، فری مقابلے اور فری مارکیٹنگ کی بات کرتا ہے، آج غیر مسلم اسلام کے سنہری اصولوں کواپنا کر ترقی کررہے ہیں۔

فیض الرحمن درانی نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلامی تجارت کی اخلاقیات سکھائی جائیں۔ اسلام جہاں اداروں کو ملازم کے حقوق کا پابند کرتا ہے وہاں ملازم کو بھی نصحیت کرتا ہے کہ وہ کمنپی کے مفادات کا خیال رکھے۔ زیادہ مالی مفاد کیلئے کمپنی نہ چھوڑے، ہمیں اپنا محاسبہ کرنا ہو گا اور کاروبار کی اسلامی اخلاقیات و قدروں کو سمجھنا ہو گا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top