عوامی تحریک کے زیراہتمام ’’قومی امن سیمینار‘‘ 24 فروری کو ہوگا
لاہور (16 فروری 2016) عوامی تحریک کے زیراہتمام 24 فروری کو مرکزی سیکرٹریٹ میں قومی امن سیمینار منعقد کیا جائے گا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ اہم سیمینار میں ملک کی اہم سیاسی، مذہبی و سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ کی تقاریب پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایک ہفتہ جاری رہیں گی۔ سیمینارز، ریلیز اور دیگر پروگرامز کے ذریعے ڈاکٹر طاہرالقادری کی علمی، تحقیقی، سیاسی، مذہبی اور امن عالم کےلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ مرکزی پروگرام کے لئے تشکیل دی گئی انتظامی کمیٹیوں نے تیاریاں شروع کردی ہیں، اہم قومی شخصیات کو دعوت نامے ارسال کر دئیے گئے ہیں۔
تبصرہ