عوامی تحریک 21 فروری کو راولپنڈی میں ضرب امن مہم کا آغاز کریگی، ڈاکٹر حسین محی الدین کانفرنس کی صدارت کرینگے

لاہور (20 فروری 2016) صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین القادری آج 21 فروری کو راولپنڈی میں ضرب امن مہم کا اعلان کریں گے، یہ اعلان عوامی تحریک یوتھ ونگ کی طرف سے منعقدہ امن کانفرنس میں کیا جائے گا۔ کانفرنس میں سول سوسائٹی، سیاسی، سماجی اور یوتھ تنظیموں کے اہم رہنماء شرکت کریں گے۔ ضرب امن مہم کے ذریعے ملک بھر کے نوجوانوں میں دہشتگردی و انتہا پسندی کے خاتمے کا شعور اجاگر کیا جائیگا۔ اس موقع پر ایک ملین دستخطی مہم کا آغاز بھی کیا جائے گا۔ ضرب امن مہم کا اعلان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے 3جنوری کو لاہور میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا تھا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top