فیصل آباد: تعصب کا شکار حکمران ڈاکٹر طاہرالقادری کے مرتب کردہ نصاب امن سے استفادہ کرنے کو تیار نہیں

تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک پی پی 67 کے زیراہتمام سفیر امن سیمینار سے صوبائی صدر چوہدری بشارت جسپال اور میاں کاشف محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سیاسی، مذہبی، تعلیمی، فلاحی اور امن عالم کیلئے خدمات کا دائرہ پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو سیاسی شعور عطاء کیا، ظالموں کے سامنے کھڑا ہونے کی جرات دی اور اپنی 65 سالہ زندگی میں تحریک منہاج القرآن کی شکل میں علم و عرفان کا عظیم مرکز عطاء کیا۔ پوری دنیا میں اسلام کے پرامن تشخص کو اجاگر کیا، استحصالی سیاسی انتخابی نظام کے خلاف ان کی جدوجہد تاریخ کا سنہرا باب ہے۔ بیرونی دنیا میں ان کی علمی، فکری، تجدیدی اور تعلیمی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری وہ واحد لیڈر ہیں جنہوں نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے انسانیت کو فکری اور عملی رہنمائی دی۔ سیمینارمیں رانا رب نواز انجم، رانا طاہر سلیم، مزمل جٹ، دلشاد سندھو، محمد قاسم خان، سہیل مقصود، عبد الفاروق، ملک عثمان، رانا وحید شہزاد، شاہد سلیم، عمر فاروق اور سلیمان غازی بھی موجودتھے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا مرتب کردہ نصاب امن اکسیر کا درجہ رکھتا ہے، مگر تعصب کا شکار حکمران اس نصاب سے استفادہ کرنے کو تیار نہیں۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ موجودہ حکمران دہشت گردی کے خاتمے میں سنجید ہ نہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری اس ملک کے غریبوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب ان کی قیادت میں مصطفوی انقلاب کا سویرا طلوع ہوگا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top