سیالکوٹ: تحریک منہاج القرآن ڈسکہ کے زیراہتمام سفیر امن کانفرنس

20 فروری 2016 شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر امپیریل میرج ہال میں قائد ڈے کی تقریب بعنوان سفیر امن کانفرنس منعقد کی گی جس کی صدارت تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ محمد اسلم بسرا نے کی جبکہ مہمان خصوصی انجینیئر محمد رفیق نجم تھے۔اس موقع پر  شیخ الاسلام کی علمی، تحقیقی، سیاسی، فلاحی، بین المذاہب ہم آہنگی اور عالمی امن کیلئے کی جانیوالی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور شیخ الاسلام کی سالگرہ کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔ مہمانان گرامی میں چوہدری ریاست علی چنڈر، اللہ رکھا قادری صدر پاکستان عوامی تحریک، عبدالرحمٰن بھٹی، عبدالستار انجم، صفدر علی بٹ، ناصر محمود مان ناظم تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ اور تحریکی ساتھیوں نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجینیئر محمد رفیق نجم نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرلقادری کی سیاسی، مذہبی، تعلیمی، فلاحی اور امن عالم کیلئے خدمات کا دائرہ پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی مطبوعہ کتب جن کی تعداد 5 سو سے تجاوز کرچکی ہے پوری دنیا میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی علمی پیاس بجھا رہی ہیں۔ ہزار کے قریب مسودات ترتیب وتدوین اور طباعت کے مختلف مراحل میں ہیں۔ قائد انقلاب 6 سو سے زائد خطابات کی آڈیو اور ویڈیو سی ڈیز پر مشتمل علمی ذخیرہ انسانیت کو دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی شخصیت کے مختلف گوشوں پر 20 سے 25 یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈے کے مقالے لکھے جارہے ہیں یہ ایک منفرد اعزاز ہے کہ کسی شخصیت کی زندگی میں دنیا کی بڑی یونیورسٹیوں میں مقالے لکھنے کا آغاز ہو جائے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا علمی کام ناصرف صدیوں کا قرض چکا رہا ہے بلکہ آنے والی کئی صدیوں کیلئے امت کو علوم کا لازوال تحفہ دے رہا ہے۔

پروگرام کے آخر میں شیخ الاسلام کی صحت یابی اور درائ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top