ڈاکٹر طاہرالقادری پاکستان کے 19 کروڑ عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں: ابرار رضا

شہدائے ماڈل ٹاؤن کا خون حکمرانوں کی گردنوں پر ہے قاتل جلد پھانسی کے پھندے پر ہونگے

اسلام آباد (20 فروری2016ء) پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے صدر ابرار رضا ایڈووکیٹ اور فاروق بٹ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری پاکستان کے کروڑوں غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر دہشت گردوں کو للکار رہے ہیں، ملک میں امن لانے کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی خدمات سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عوامی تحریک کے زیراہتمام منعقدہ محفل سماع کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پراحسان اللہ ایڈووکیٹ، سردار برکت ایڈووکیٹ، اجمل چوہدری، عثمان بٹ، صدیق بٹ، عرفان طاہر، رائے ساجد حسین، نعمان کریم، عبدالواحد بٹ، احسن قریشی، مبشر رندھاوا، عاطف محمود، محمد سلیم کے علاوہ دیگر عہدیداران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے اپنے قائد کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر قوال حضرات نے مختلف کلام پیش کرنے کے علاوہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے حوالے سے بھی کلام پیش کیے۔ انہوں نےکہا کہ پاکستان میں امید کی روشن ترین کرن ڈاکٹر طاہر القادری ہیں، جب دہشت گردی سے اسلام اور پاکستان کا چہرہ مسخ ہو رہا تھا تو ڈاکٹر طاہرالقادری کی جرات مندانہ آواز نے دنیا کی سوچ بدل دی، انتہا پسندی اسلام اور پاکستان دونوں کیلئے زہر قاتل ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے جرات سے کام لے کر مٹھی بھر لوگوں کی زہریلی فکر سے انسانیت کو بچانے کا فریضہ انجام دیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا فتویٰ جرات مندانہ تصنیف ہے جس کا مطالعہ ہر پاکستانی کو کرنا چاہیے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری اس صدی کے بڑے انسان ہیں، 1000کتابوں کے مصنف، 6000 لیکچرز، 100ممالک میں تحریک کا پھیلاؤ، چارٹرڈ یونیورسٹی ڈاکٹر طاہرالقادری کی تعلیم کے فروغ کیلئے کاوشوں کے گواہ ہیں۔ قاتل حکمرانوں کی امداد اور منفی پراپیگنڈے کو ہمیشہ جوتے کی نوک پر مارا ہے۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن کو انصاف دلانے کیلئے آرمی چیف، چیف جسٹس، انسانی حقوق کی تنظیمیں اور میڈیا سے کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہی۔ انہوں نے کہاکہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کا خون حکمرانوں کی گردنوں پر ہے اور یہ گردنیں جلد پھانسی کے پھندے پر ہونگی۔ خون کی ہولی کھیلنے والوں کسی صورت معاف نہیں کرینگے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top