عوامی تحریک کے رہنماؤں کی کراچی میں ایم کیو ایم، پرویز مشرف، فنکشنل لیگ، غوث علی شاہ، جمیل الزمان سے ملاقاتیں
سانحہ ماڈل ٹاؤن پر اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی، ملکی صورتحال
پر تبادلہ خیال، بیڈ گورننس پر تشویش کا اظہار
عوامی تحریک کے وفد نے ڈاکٹر حسین محی الدین کی قیادت میں نائن زیرو کا دورہ کیا، جمیل
الزمان سے اظہار تعزیت کیا
Delegation of Pakistan Awami Tehreek led by Dr. Hussain met leaders of MQM at 90 Karachi @PATofficialPK pic.twitter.com/rkKgcmh28i
— Dr Hussain Qadri (@DrHussainQadri) February 28, 2016
کراچی/ لاہور (28 فروری 2016) پاکستان عوامی تحریک کے وفد نے سنیئر رہنماء ڈاکٹر حسین محی الدین کی قیادت میں نائن زیرو کراچی میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ نائن زیرو آمد پر ڈاکٹر حسین محی الدین اور وفد کا مرکزی رہنماء فاروق ستار نے استقبال کیا، سنیئر رہنماء عوامی تحریک ڈاکٹر حسین محی الدین نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں کو سانحہ ماڈل ٹاؤن اور عوامی تحریک کی طرف سے سیاسی، مذہبی انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے شروع کی جانیوالی ضرب امن مہم کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی اور کہا کہ پنجاب حکومت اور نام نہاد جے آئی ٹی کے بعد اب ٹرائل کے مرحلہ پر بھی انصاف کے ساتھ دہشتگردی ہو رہی ہے اور ہمیں ایک بار انصاف کیلئے سڑکوں پر آنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ عوامی تحریک کے وفد کی طرف سے ایم کیو ایم کے رہنماؤں کومارچ میں لاہور میں سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بلائی جانیوالی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے بخوشی قبول کر لی۔
فاروق ستار نے ڈاکٹر حسین محی الدین کو یقین دلایا کہ ایم کیو ایم شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ساتھ ہے اور ظالم نظام کے خلاف ڈاکٹر طاہرالقادری اور انکے کارکنوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، انہوں نے کہاکہ ظلم اور استحصال کے خلاف ہماری سوچ ایک ہے، بلدیاتی اداروں کو آئین کے مطابق اختیارات نہ ملنے سے سیاسی انتہا پسندی بڑھ رہی ہے۔
عوامی تحریک کے رہنماؤں نے کہا کہ جب شہباز حکومت نے ماڈل ٹاؤن کا محاصرہ کیا تھا اور منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں موجود سینکڑوں کارکنان کا کھانا اور پانی بند کر دیا تھا تب ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے ہمارے محصور اور زخمی کارکنان کیلئے خوراک، ادویات اور پانی کا بندوبست کیا تھا جسے ہم کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔ نائن زیرو میں جانے والے وفدمیں سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، صدر مخدوم ندیم ہاشمی، سید علی اوسط قاضی زاہد حسین، فیاض وڑائچ، راجہ زاہد اور محمد جنید شامل تھے۔
عوامی تحریک کے وفد نے ڈاکٹر حسین محی الدین کی قیادت میں فنکشنل لیگ کے رہنما جام مدد علی سے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور فنکشنل لیگ کو ماڈل ٹاؤن پر بلائی جانیوالی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کی، عوامی تحریک کے وفد نے سید غوث علی شاہ سے بھی ملاقات کی اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے انہیں تفصیل سے آگاہ کیا، غوث علی شاہ نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تحقیقی کام بالخصوص فروغ امن نصاب کی تعریف کی اور کہاکہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی پاکستان کا اثاثہ ہیں۔ سیاسی رہنماؤں کے درمیان مزید رابطے اور ملاقاتوں پر اتفاق کیا گیا، ڈاکٹر حسین محی الدین کی قیادت میں عوامی تحریک کے وفد نے مخدوم امین فہیم کے انتقال پر انکے بھائی مخدوم جمیل الزمان سے تعزیت کی اور سیاسی حالات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔
عوامی تحریک کے ایک وفد نے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور کی قیادت میں سابق صدر جنرل پرویز مشرف سے سے انکی رہائش گاہ پرملاقات کی انکی خیریت دریافت کی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، خرم نواز گنڈا پور نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں ڈیڑھ سال گزر جانے کے بعد بھی انصا ف نہ ملنے پر ا ے پی سی اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، سابق صد ر نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا ایک سنگین ترین واقعہ ہے اور یہ بات دکھ بھری ہے کہ ملکی تاریخ کے اس اہم کیس کا فیئر ٹرائل نہیں ہو رہا، انہوں نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے باعث جمہوری دنیا میں پاکستان کے امیج کو نقصان پہنچا اب انصاف فراہم نہ کر کے مزید نقصان نہ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کو کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیے تاکہ دوبارہ کوئی نہتے پر بندوق نہ اٹھا سکے، دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے کرپشن، دہشتگردی اور لاء اینڈ آرڈر پر حکومت کی ناقص کاکردگی کے خلاف مشترکہ سیاسی جدوجہد کرنے پر اتفاق کیا، ڈاکٹر حسین محی الدین آج29فروری کراچی میں تنظیمی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے اور کراچی میں عوامی تحریک کی تنظیم سازی پر غور وخوض ہو گا۔
تبصرہ