آئر لینڈ: شیخ ابوآدم الشرازی کی صدارت میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کا مشاورتی اجلاس

ڈبلین: منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے راہنماء مرزا رضوان بیگ کی رہائش گاہ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے مرکزی راہنما اور پاکستان عوامی تحریک برطانیہ کے کوآرڈینیٹر الشیخ ابوآدم احمد الشرازی کی صدارت میں مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس کا مقصد آئرلینڈ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے فروغ اور استحکام کے لئے کارکنان سے مشاورت کرنا تھا۔ اجلاس میں پیر غلام دستگیر، علامہ مرزا عرفان بیگ، مرزا رضوان بیگ، معید مامون، رضوان احمد طور، حافظ جنید بغدادی، سعید ذیشان شاہ، سعید عثمان شاہ، ملک افتخار، محمد ذوہیب بٹ قادری، فیصل رانا، محمد سرفراز، محمد شکیل، محمد اشفاق، محمد نصیر، محمد حامد، وسیم بٹ اور منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مشاورتی اجلاس کا اغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد جیند بغدادی نے حاصل کی۔ رضوان احمد طور نے بارگاہِ رسالتمآب صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کیے، جبکہ منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے راہنماء وسیم بٹ نے ابتدائی کلمات ادا کرتے ہوئے شرکائے اجلاس کا تعارف کروایا اور آئرلینڈ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی تنظیمی صورت حال بارے آگاہ کیا۔

اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے الشیخ ابوآدم احمد الشرازی نے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل دور حاضر کی ایسی دینی و انقلابی تحریک ہے جو غلبہ دینِ حق کی بحالی کیلئے اہم کردار کر رہی ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے معاونین، رفقاء، اراکین اور وابستگان منہاج القرآن انٹرنیشنل کے پلیٹ فارم سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی احترامِ انسانیت پر مبنی اخلاقی و روحانی، تجدیدی و انقلابی فکر امت مسلمہ کے ہر فرد تک پہنچانے کیلئے مصروف عمل ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دورِ فتن میں ایمان کی حفاظت، احیائے اسلام اور مصطفوی انقلاب کے عالمگیر مقصد کے لیے منہاج القرآن انٹرنیشنل سے وابستہ ہونا بلاشک و شبہ اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل امت مسلمہ کو پرچمِ مصطفیٰ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم تلے متحد کرنے کیلئے کوشاں ہے اور اس عالمگیر مقصد کے حصول کیلئے اللہ تعالیٰ نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صورت میں قابلِ رشک قیادت عطا کی ہے۔ الشیخ ابوآدم احمد الشیرازی نے منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے تنظیمی امور میں بہتری اور مشن کے فروغ کیلئے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے 65 ویں یوم پیدائش پر ’قائد ڈے سیمینار‘ کے کامیاب انعقاد پر عہدیداران و کارکنان کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے تنظیمی امور بارے ہدایات بھی جاری کیں۔

پیر غلام دستگیر اختتامی کلمات ادا کرتے ہوئے الشیخ ابوآدم احمد الشرازی اور اجلاس کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مصطفوی مشن کے فروغ اور شیخ الاسلام کی صحت و سلامتی اور درازئ عمر کے لیے دعا کی۔

رپورٹ: فرخ وسیم بٹ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top