راولپنڈی: تحریک منہاج القرآن پی پی 10 کینٹ کے ناظم کی رہائشگاہ پر محفل میلادالنبی (ص) کا انعقاد

تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 10 (B) راولپنڈی کینٹ کے ناظم حافظ محمد اشتیاق کی رہائشگاہ پر 7 فروری 2016 کو محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن کے وابستگان اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز اللہ رب العزت کے پاک کلام سے ہوا۔ حسنات احمد قادری، الیاس عادل، ذوالفقار احمد سیالوی اور محمد عمر بزمی نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔

محفل میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد اشتیاق نے کہا کہ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے ایمان کا محور و مرکز ہے اور اس کے بغیر ایمان کا کوئی تصور نہیں ہے۔ اعمال کی حثیت جسم کی مانند ہے اور عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کی روح ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عشق و محبت کے بغیر اعمال کی حثیت مردہ جسم کی سی ہے اس لئے نیک اعمال کے ساتھ آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات سے والہانہ عشق و محبت کا تعلق پیدا کرنا ہر مسلمان کی پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مکینِ گنبد خضریٰ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تعلقِ عشقی کی بحالی کے بغیر کسی میدان میں کامیابی حاصل نہیں ہوسکتی۔ اپنے من میں آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کے چراغ روشن کرنا ہونگے تاکہ ہماری زندگی بامقصد اور بابرکت بن سکے۔

محفل کے اختتام پر ملکی سلامتی و خوشحالی اور مصطفوی مشن کی کامیابی کیے لئے دعا کی گئی۔

رپورٹ: محمد اشتیاق

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top