سیالکوٹ: تحریک منہاج القرآن ڈسکہ پی پی 129 کی تنظیم نو

مورخہ: 08 مارچ 2016ء

تحریک منہاج القرآن ڈسکہ پی پی 129 کا تنظیمی اجلاس مورخہ 28 فروری 2016 کو منعقد ہوا، جس میں تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی تنظیم نو کی گئی۔ نو منتخب عہدیداران میں حافظ محمد علی کو تحریک منہاج القرآن پی پی 126 کا صدر، ناصر محمود مان کو ناظم، محمد عرفان منڈ کو ناظم مالیات’ محمد اسلم بسراء کو پاکستان عوامی تحریک پی پی 126 کا صدر، اللہ رکھا قادری کو سیکرٹری جنرل، راشد جاوید اعوان کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری’ محمد طاہر بٹ کو منھاج القرآن یوتھ لیگ پی پی 126 کا صدر، محمد سجاد ورک کو جنرل سیکرٹری’ محمد سفیان مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ پی پی 126 کا صدر اور محمد محسن رضا کو جنرل سیکرٹری کی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں ہیں۔

تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک، منہاج یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے کارکنان نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top