سیالکوٹ: یوسی بھڑتھانوالہ میں تحریک منہاج القرآن اور ذیلی فورمز کی تنظیم سازی

مورخہ: 06 مارچ 2016ء

6 مارچ 2016 کو تحریک منہاج القرآن ڈسکہ پی پی 129 کے کارکنان کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں یونین کونسل بھڑتھانوالہ میں تحریک منہاج القرآن اور ذیلی فورمز کی تنظیم سازی کی گئی۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن ڈسکہ پی پی 129 کے صدر حافظ محمد علی، ناظم ناصر محمود مان، پاکستان عوامی تحریک ڈسکہ پی پی 129 کے صدر محمد اسلم بسراء، منہاج القرآن یوتھ لیگ ڈسکہ پی پی 129 کے صدر محمد طاہر بٹ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ڈسکہ پی پی 129 کے صدر محمد سفیان اور سیکرٹری جنرل محمد محسن رضا سمیت تحریک منہاج القرآن کے کارکنان نے شرکت کی۔ نومنتخب عہدیداران میں محمد اصغرعلی قادری کو تحریک منہاج القرآن یونین کونسل بھڑتھانوالہ کے ناظم، محمد اشرف کو نائب ناظم، محمد رزاق کو ناظم مالیات’ محمد ارشد بسراء کو پاکستان عوامی تحریک یونین کونسل بھڑتھانوالہ کے صدر، ظفر حسین کو سیکرٹری جنرل‘محمد اظہر بسراء کو منہاج القرآن یوتھ لیگ یونین کونسل بھڑتھانوالہ کے صدر، صوفی اللہ دتہ کو جنرل سیکرٹری اور محمد سہیل کو مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ یونین کونسل بھڑتھانوالہ کے صدر کی ذمہ داریاں دی گئیں۔

اجلاس کے اختتام پر محمد اسلم بسراء نے شرکاء کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ اجلاس کے شرکاء نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top