لاہور: قومی مقابلہ حسن قرآت

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام ماہِ رمضان المبارک میں قومی مقابلہ حسنِ قرآت کا انعقاد کیا گیا۔

قومی مقابلہ حسن قرآت دو مراحل میں مکمل کیا گیا۔

پہلا مرحلہ یکم رمضان المبارک تا دس رمضان المبارک کے دوران تھا۔ اس مرحلے کے دوران کالجز، یونیورسٹیز اور منتخب شدہ تحصیلات میں 15 سے 25 سال عمر کے طلباء کے درمیان مقابلہ حسنِ قرآت ہوا۔ ان مقابلہ جات کے ونرز کو فائنل کے لیے 25 رمضا ن المبارک کے دن شہرِاعتکاف لاہور میں مدعو کیا گیا۔

فائنل کی پُروقار اور خوبصورت تقریب کا آغاز دن گیارہ بجے ہوا۔ جس کی صدارت امیر تحریک منہاج القرآن صاجزادہ مسکین فیض الرحمٰن خان دورانی صاحب نے کی۔ جبکہ ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی صاحب، نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ زاھد فیاض صاحب، ناظم یوتھ ساجد محمود بھٹی صاحب مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب میں قائمقام صدر MSM چوہدری ظہیر عباس گجر، نائب صدر MSM ڈاکٹر ذیشان بیگ، سیکرٹری جنرل بلال مصطفوی، صدر MSM صوبہ بلوچستان میاں روشن علی، سینئر نائب صدر MYL افتخار بیگ، نائب صدر MYL شعیب مغل، نائب صدر MYL محمد اشتیاق حنیف مغل، جاوید اصغر ججہ اور منصور بلال علوی ممبر یوتھ کیبنٹ نے شرکت فرمائی۔

فائنل میں جیوری کے فرائض حافظ سعید رضا بغدادی، قاری عبدالخالق قمر اور سردار بشیر خان لودھی صاحب نے فرائض سر انجام دیئے۔

فائنل کے لیے پندرہ قراء حضرات کی سلیکشن کی گئی تھی جنہوں نے دردو سوز میں ڈوبی ہوئی آواز کے ساتھ نغمہ قرآت سے حاضرین پر وجد تاری کیے رکھا۔

پہلی پوزیشن قاری محمد نعیم (گوجرانوالہ) دو سی پوزیشن قاری عبدالرؤف محسن (نارووال) تیسری پوزیشن قاری محمد اکرم (اسلام آباد) نے حاصل کی۔

معزز مہمانوں نے پوزیشن ھولڈرز میں انعامات تقسیم کیے اس موقع پر حضور شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے تمام قراء حضرات کو عرفان القرآن کا تحفہ دیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top