عرفان القرآن کورس - حجرہ شاہ مقیم

مورخہ: 02 جون 2008ء

تحریک منہاج القرآن کی نظامت دعوت کے مرکزی نائب ناظم سید منور شاہ کاظمی البغدادی کا حجرہ شاہ مقیم میں عرفان القرآن کورس ختم ہو گیا۔ مورخہ 2 جون 2008ء کو شروع ہونے والے اس عرفان القرآن کورس کا اہتمام منہاج القرآن ویمن لیگ حجرہ شاہ مقیم نے کیا جبکہ میاں حاجی اجمل نواز بھٹی نے اس کی سرپرستی کی۔ حلقہ عرفان القرآن میں شہر بھر سے خواتین کی بڑی تعداد کے علاوہ طلبہ اور ہر عمر کے افراد نے شرکت کی۔ ان میں مختلف سکول و کالجز کے طلبہ و طالبات بھی شامل تھے۔ عرفان القرآن کورس کے مدرس سید منور شاہ کاظمی البغدادی نے قرآن پاک کے ترجمہ و معانی و مفہوم کو بڑے احسن انداز سے پڑھایا۔ اس کلاس میں قرآن پاک کی تدریس کے علاوہ مسنون قرآنی دعائیں بھی شرکاء کو سکھائی گئیں۔

کورس کی اختتامی تقریب گزشتہ دنوں منعقد کی گئی۔ اس موقع پر میاں حاجی اجمل نواز بھٹی مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے شرکاء کورس میں اسناد تقسیم کیں اور آئندہ بھی ایسے کورسز اور پروگرام کے انعقاد کی یقین دہانی کروائی۔ کورس سے علاقہ بھر کے طلبہ و طالبات میں علمی ذوق اور قرآن فہمی کا شوق مزید بڑھ گیا ہے۔ یاد رہے کہ تحریک منہاج القرآن کی نظامت دعوت ملک بھر میں عرفان القرآن کورسز کا اہتمام کر رہی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top