وزیرآباد: درس عرفان القرآن (دھونکل)

گزشتہ روز تحریک منہاج القرآن و منہاج القرآن ویمن لیگ دھونکل کے زیراہتمام درس عرفان القرآن کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سینئر نائب ناظم دعوت علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے رمضان المبارک اور صحبت الٰہی (سورہ فاتحہ کی آیت کریمہ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَO صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْO غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَO کی روشنی میں) کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے فرمایا کہ صحبت الٰہی کے حصول کی دو شرائط ہیں۔

  1. برائی کی صحبت سے بچنا
  2. نیکی کی صحبت میں شامل ہونا۔

انہوں نے فرمایا کہ اولیاء کرام ہوں یا انبیاء سب کو اللہ کی صحبت اسی اصول پر میسر آئی۔ سیدنا موسیٰ علیہ السلام ہوں یا سیدنا یوسف علیہ السلام یا اصحاب کہف ایک صحبت سے نکلے اور دوسری صحبت عطا ہو گئی۔ رمضان المبارک میں یہی دو صحبتیں اللہ جل مجدہ خود عطا فرما دیتے ہیں لہذا رمضان المبارک میں اپنے معمولات کو بہتر بنا کر صحبت الٰہی کی تلاش کریں۔

پروگرام میں تحریک منہاج القرآن دھونکل کے کارکنان اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی طالبات کی بھرپور دعوت کے ثمر کی شکل میں کثیر لوگوں نے بھر پور شرکت کی جس میں عورتوں کی تعداد تقریباً 1000 اور مردوں کی تعداد 550 کے قریب تھی۔ مردوں اور خواتین کے پنڈال کی جانب حضور شیخ الاسلام کی کتب اور سی ڈیز اور کلینڈر کے بہترین سٹال کا انتظام کیا گیا تھا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی دھونکل یونین کونسل کے ناظم جناب محمد آصف کلیر تھے جن کو حضور شیخ الاسلام کی سی ڈیز اور کتب تحفے میں دی گئیں۔ درس قرآن میں اردگرد کے علاقوں سے بھی لوگوں نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top