راولپنڈی: تحریک منہاج القرآن پی پی 10 (B) میں قائد ڈے پر محفل نعت کا انعقاد

مورخہ: 11 مارچ 2016ء

تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 10 (B) راولپنڈی کینٹ کے زیراہتمام بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر محفل نعت رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد کی گئی۔ محفل کا اہتمام صوفی محمد عارف اعوان کی رہائش پر کیا گیا تھا۔ محفل میں تحریک منہاج القرآن PP 10 کے صدر ملک وسیم سمیت تحریک منہاج القرآن کے کارکنان اور علاقہ کی سماجی شخصیات شریک تھیں۔

محفل کا آغاز اللہ رب العزت کے پاک کلام سے ہوا۔ ذوالفقاراحمد سیالوی، محمد بلال مستانہ، محمد عثمان اور صوفی محمد سیلم اعوان چشتی نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔

منہاج القرآن حلقہ پی پی 10 (B) راولپنڈی کینٹ کے ناظم حافظ محمد اشتیاق نے محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استحصال زدہ طبقات کے خلاف شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جدوجہد جاری ہے اور تحریک منہاج القرآن کے کارکنان دنیا بھر میں ان کے دست و بازو بن کر ان کے ہم قدم ہیں۔ ہماری بدقسمتی ہے کہ لوگوں کی زندگی میں ان کی قدر نہیں کی جاتی۔ تحریک منہاج القرآن کی ضرورت کل سے کہیں زیادہ آج ہے۔ عقائد کے تحفظ اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے ہمیں تحریک منہاج القرآن کو فروغ دینا ہوگا۔

محفل کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازئ عمر اور ملکی سلامتی و خوشحالی کیے لئے دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top