وزیرآباد: درس عرفان القرآن (دھونکل)

گزشتہ روز تحریک منہاج القرآن دھونکل وزیر آباد اور مرکزی نظامت دعوت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام درس عرفان القرآن کی عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی جس میں ہزاروں مردوں اور خواتین نے شرکت کی۔ پروگرام کی خاص بات یہ تھی کہ نماز فجر کے بعد منعقد کیاگیا۔ علاقہ بھر سے ہزاروں مرد و خواتین نے شرکت کر کے واضح کر دیا کہ آج بھی قرآن سے راہنمائی لینے کے لئے بے تاب ہیں۔ علامہ صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی نے حسن اخلاق کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ اخلاق حسنہ اسلامی تعلیمات کی حقیقی روح ہے۔ اگر بندہء مومن اخلاق حسنہ سے خالی ہو تو اس کی عبادت و بندگی تقویٰ و عاجزی کی بجائے تکبر کا باعث بنتی ہے۔ تصوف ہو یا طریقت، سب کا مقصود اور منزل اخلاق حسنہ ہی کا حصول ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ اخلاق حسنہ کی عظمت یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ قیامت کے دن تم میں سے سب سے زیادہ میرے نزدیک اسے جگہ دی جائے گی جو سب سے بہترین اخلاق کاحامل ہو گا۔ پروگرام میں علاقہ کی معزز شخصیات نے بھی بھرپور شرکت کی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی جناب ناصر محمود محمدی سیفی تھے۔ جناب قاضی محمد رضوان میزبان محفل نے انہیں حضور شیخ الاسلام کی کتب اور سی ڈیز کاتحفہ پیش کیا۔ دھونکل وزیرآباد کے دروس عرفان القرآن کے پروگرام ملکی سطح پر جاری دروس میں غیرمعمولی مقام رکھتے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top