اسلامی تعلیمات عالمی امن اور انسانی بھائی چارے سے عبارت ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری

مورخہ: 18 مارچ 2016ء

فروغ امن نصاب نے اسلام کا نام استعمال کرنے والے دہشتگردوں کو بے نقاب کر دیا
ڈاکٹر طاہرالقادری کا جے پور انڈیا ویسٹ زون کے تنظیمی کنونشن سے خطاب

لاہور (18 مارچ 2016) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے انڈیا جے پور ویسٹ زون کے تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک منہاج القرآن کا ہر کارکن امن کا سفیر اور اسلام کا سچا سپاہی ہے۔ اسلامی تعلیمات عالمی امن اور انسانی بھائی چارے سے عبارت ہیں۔ اسلام وہ واحد دین ہے جو مسلمان تو کیا غیر مسلم کے نا حق قتل کی بھی اجازت نہیں دیتا۔ پیغمبر امن صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسلم معاشرے میں غیر مسلم کے جان و مال اورعزت کے تحفظ کی ضمانت دی ہے، اسلام کے نام پر گلے کاٹنے والے سکولوں، عبادتگاہوں، ہسپتالوں اورتجارتی مراکز دہشتگردی کرنیوالوں کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ انسانیت اور عالمی امن کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان دہشتگردوں نے سب سے زیادہ نقصان مسلمانوں کو پہنچایا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری فروغ امن نصاب کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ یہ وہ واحد نصاب ہے جو تاریخ عالم میں پہلی بار امن کو فروغ دینے کیلئے مرتب کیا گیا ہے، اس نصاب کے ذریعے اسلام کا نام استعمال کرنے والے دہشتگردوں کو دنیا میں تنہا اور بے نقاب کر دیا گیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top