منہاج القرآن کے ڈائریکٹر فارن افیئرز جی ایم ملک یورپ اور مشرق وسطیٰ دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

مورخہ: 18 مارچ 2016ء

لاہور ( 18مارچ 2016) تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ اور ڈائریکٹر فارن افیئرز جی ایم ملک یورپ اور مشرق وسطیٰ کے 20 روزہ تنظیمی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ دورے کے دوران انہوں نے برطانیہ میں تحریک منہاج القرآن کے مختلف اسلامک سینٹرز کا وزٹ کیا اور عمرہ کی سعادت بھی حاصل کی۔ تنظیمی دورے سے وطن واپس پہنچنے پر انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں کو اپنے دورے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ مختلف ممالک میں رہنے والے پاکستانی ملک کے دگرگوں حالات پر دکھی اور افسردہ ہیں اور پاکستان میں ہونے والے دہشتگردی کے مختلف واقعات پر بہت پریشان ہیں، انہوں نے کہاکہ تارکین وطن کے دل پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، روزگار کیلئے بیرون ملک جانیوالے تارکین وطن پاکستان سے آنیوالی بری خبروں پر پریشان ہیں۔ امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمان درانی، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، ساجد بھٹی، جواد حامد، حافظ غلام فرید، نور اللہ صدیقی و دیگر نے جی ایم ملک کو کامیاب تنظیمی دورہ، عمرہ کی ادائیگی اور انکے بیٹے سجاد مصطفی کو سکاٹ لینڈ سے بیرسٹر کی ڈگری ملنے پر مبارکباد دی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top